بھارتی ہندو انتہا پسند بھی تنوشری دتہ کے خلاف میدان میں آگئے

ممبئی: 

ہندو انتہا پسند جماعت مہاراشٹرا نونرمان سینا نے اداکارہ تنوشری دتہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار ناناپاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی اداکارہ تنوشری دتہ کے خلاف ہندوانتہا پسند جماعت ایم این ایس (مہاراشٹرانونرمان سینا)نے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔
مہاراشٹرا پولیس کے مطابق تنوشری دتہ کے خلاف ایم این ایس کے ضلعی یونٹ کے سربراہ سمنت دھاس کی جانب سے مہاراشٹرا نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے پر الزامات لگانے کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ  اداکارہ تنوشری دتہ کے خلاف انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 500 کے تحت شکایت درج کی گئی ہے تاہم موصول ہونے والی درخواست ناقابل دست اندازی جرم کے زمرے میں آتی ہے لہٰذا شکایت کنندہ کو عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ تنوشری دتہ نے کہا تھا کہ دس برس قبل جب انہوں نےجنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھائی تھی اس وقت چند لوگوں نے ان کی کار پر حملہ کردیا تھا، حملے کرنے والے ایم این ایس کے آدمی تھے اس کے علاوہ ایم این ایس کے چیف راجٹھاکرے کی جانب سے انہیں فلم انڈسٹری اور شہر سے بےدخل کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔










No comments

Powered by Blogger.