Kareena Kapoor ko hansnia Mehga padgaya


ممبئی: 

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکو اپنی آنجہانی دادی کرشنا راج کپورکی آخری رسومات کے موقع پرہنسنے مسکرانے پرسوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

گزشتہ روزآنجہانی اداکارراج کپورکی اہلیہ اورکرینہ کپور کی دادی کرشنا راج کپور کی حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث موت واقع ہوئی۔ کرشناراج کپور کی آخری رسومات میں امیتابھ بچن، ایشوریارائے بچن، انیل کپور،  عالیہ بھٹ، رانی مکھرجی، عامر خان سمیت پوری بالی ووڈ انڈسٹری نے شرکت کی۔
س موقع پر تمام اداکارغم سے نڈھال نظر آئے تاہم کرشنا راج کپورکی پوتی کرینہ کپور، اداکارہ کے شوہرسیف علی خان اوراداکار انیل کپورکی اس موقع پرلی گئیں چند تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں جس میں تینوں افسردہ ہونے کے بجائے ہنستے مسکراتے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پراداکاروں کو اس موقع پر ہنسنے اورمسکرانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
 یک صارف نے لکھا کہ اداکاروں کی زندگی صرف ایک دکھاوا ہے، یہ دنیا کے سامنے کچھ اورہوتے ہیں اور اپنے پیارے کی موت کے دن ہنستے ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا انیل کپورکرشنا راج کپورکی موت پرکس طرح ہنس سکتے ہیں، ایک اور صارف نے لکھا یہ سب کیوں ہنس رہے ہیں۔








No comments

Powered by Blogger.