Shilpa Sheti Come Back in film industry

ممبئی: 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے فلمی دنیا میں دوبارہ قدم رکھنے کا اشارہ دیدیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ  فلمی کیریئر میں اداکارہ کو کسی نہ کسی موڑ پر اپنے پیشے کی قربانی دینی پڑتی ہے اور میرے لئے فلم نگری سے دور رہنے کی وجہ میرا بیٹا ویان ہے جسے اس وقت تمام تر توجہ کی ضرورت تھی۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب میں کیریئر کی بلندیوں پر تھی اُس وقت میرا بیٹا بہت چھوٹا تھا اور میرے نزدیک میری فیملی میری اولین ترجیح تھی اور یہی وجہ تھی کہ میں نے اُس وقت فلم نگری سے دور رہنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ اداکارہ کے لئے ایک وقت میں دو کام جاری رکھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔
شلپا شیٹھی نے کہا کہ فلموں کا شیڈول ہمیں پورے دن کے لئے باندھے رکھتا  ہے اور ایسی صورتحال میں اپنے بیٹے کو توجہ نہیں دے پاتی لیکن اب میں مکمل طور پر تیار ہوں، شلپا شیٹھی نے اپنی گفتگو میں اشارہ دیا کہ وہ جلد فلمی دنیا میں دوبارہ قدم رکھیں گی۔بچن، انیل کپور،  عالیہ بھٹ، رانی مکھرجی، عامر خان سمیت پوری بالی ووڈ انڈسٹری نے شرکت کی۔











No comments

Powered by Blogger.